مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک کے لوگ اس عظیم الشان مشی میں شرکت کے لئے جوق در جوق عراق کی طرف محو سفر ہیں۔
ترکی کے عوامی موکب بھی اس سال بڑی تعداد میں زائرین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔
امام مہدی موکب عمود نمبر 313 میں، ترکی کا موکب حسینیہ حیدریہ عمود 650 میں اور موکب ابوالفضل العباس عمود نمبر 810 میں مصروف خدمت ہے۔
زیر نظر تصاویر میں آپ حسینیہ حیدریہ کی جانب سے زائرین کی میزبانی کے مناظر کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
راستے کی دشواریوں کے باوجود ترک عوام اس عظیم مشی میں شرکت کے لیے عراق کی سرحدوں پر پہنچ گئے ہیں۔
موکب حضرت ابوالفضل عباس بھی زائرین کے استقبال کے لئے سے تیار ہے اور آج سے اپنا کام شروع کرنے جا رہا ہے۔
اربعین کی مشی میں شریک کچھ ترک شہریوں نے زائرین کو ضروری اشیائے خوردونوش فراہم کر کے فراخدلی کا ثبوت دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ